منگلورو، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) رکن اسمبلی یوٹی قادر نے کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے تیاری کے فقدان پر ریاستی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ ریاست کے عوام حیران و پریشان اور خوفزدہ ہیں ۔ کور ونا کی دوسری لہر پرتکنیکی مشاورتی کمیٹی کی رپورٹ کو ریاستی حکومت نے مکمل نظرانداز کر دیا۔ وباءکو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس نے نظام صحت کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اس کے علاوہ وہ ضمنی انتخابات میں مصروف تھے۔ رکن اسمبلی یوٹی قادر نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔
ریاستی وزیر اروند لمباولی پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ قادر نے کہا کہ بی جے پی قائد ین کانگریس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرر ہے ہیں نظم نسق کے تئیں رویہ غیر موثر ثابت ہوا ہے ۔ بنگلور وشہر کے دواخانوں میں بستروں کی قلت ہے۔ صورت حال ابتر ہورہی ہے ۔ بی جے پی حکومت نے دوا خانوں کے بستروں میں اضافہ کے لیے کیا اقدامات کیے؟ یہ نظم ونسق کی نا کامی ہے ۔انہوں نے ریاست کو کیا فائدہ پہنچا یا ؟ کورونا سے نمٹنے میں وہ بری طرح ناکام ہو گئے۔ کانگریس کو اقتدار پر واپس لائیں اور ہم دکھادیں گے صورت حال سے کس طرح نمٹا جا تا ہے ۔ بی جے پی کم از کم کانگریس کی تجاویز پر تو غور ہی کرسکتی ہے ۔‘‘ کرناٹک حکومت نے مفت ویکسین کی فراہمی کی پہل کیوں نہیں کی؟‘‘انہوں نے مشورہ دیا کہ گوا اور کیرالا جیسی پڑوسی ریاستوں کی طرح کر نا ٹک میں بھی ویکسین مفت میں فراہم کی جانی چاہیے ۔